تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:39

چین میں برفانی ریچھوں کیلئے خصوصی انتظامات

بیجنگ......چین میں 8 فروری سے شروع ہونے والے نئے سال کے موقع پر برفانی ریچھوں کے لیے بھی چڑیا گھروں میں خصوصی انتظامات کر لیے گئے۔

چین میں شروع ہونے والے نئے سال کے موقع پر چین کےصوبے ہیلونگ جیانگ کے چڑیا گھر میں، برفانی ریچھوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، چڑیا گھر انتظامیہ نے برفانی ریچھوں کے لیے سرمائی گھر بنائے ہیں۔

ان گھروں کے احاطےکو برف سےڈھک دیا ہے، جہاں اسنو بالز اور کھلونے ریچھوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،یہی نہیں ریچھوں کیلئے مچھلیوں اور پھلوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.