تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:17

گوگل کے سربراہ امریکا کے بھاری تنخواہ دارسی ای او بن گئے

نیویارک ......دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل ‘کے سربراہ سُندر پِچائی امریکا کے سب زیادہ تنخواہ لینے والے چیف ایگزیکٹو ہوگئے ہیں۔

سُندر پِچائی 12 سال قبل گوگل سے وابستہ ہوئے تھے اور ان کی زیر نگرانی گوگل نے جو اہم مصنوعات تیار کیں ان میں گُوگل کا ویب براؤزر ’کروم‘ اور موبائل فون میں استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ’اینڈروئڈ ‘ شامل ہیں۔

کمپنی ریکارڈ کے مطابق سُندر پِچائی کو فروری میں 19 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز کے حصص دئیے گئے ۔

43 سالہ سُند رکا تعلق بھارتی شہر چنائی سے ہے۔سندر نے گزشتہ سال اکتوبر میںگوگل کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.