تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:38

ناروے :جنگلی بھیڑیوں کا ملاقات کیلئے آئی دوست کا والہانہ استقبال

اوسلو… این جی ٹی… بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے۔ ناروے کے محبت پسند بھیڑیو ں نے اپنے پر خلوص رویے سے ثابت کر دیا ہے کہ صرف انسان ہی انسان سے گہری محبت نہیں بلکہ جانور بھی اسی جذبے سے سر شار ہیں۔چڑیا گھر میں مو جود ان چار بھیڑیوں کی ایک نوجوان خاتون سے دو سال قبل اتنی گہری دوستی ہو گئی کہ جب دو ماہ تک یہ خاتون ان سے ملنے نہیں آئی تو ا س غیر حاضری کے دوران ان بھیڑیوں نے ہر گھڑی اُس کی کمی کو محسوس کیا جس سے یہ خاتون بھی نا واقف تھی۔ اس طویل غیر حاضری کے بعد جب یہ خاتون ان کے پاس آئی تو ان بھیڑیوں نے اپنی اس دوست کو دیکھ کر دوڑ لگادی اور اس کے اوپر لپک کراُس کے چہرے کو چومتے ہوئے والہانہ استقبال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.