تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:9

صبح 5 بجے اپنے مالک کو جگانے والی سیانی بلی

لندن…این جی ٹی …دنیا بھر میں لوگ نیند سے بیداری کیلئے الارم کلاک کا استعما ل کر تے ہیں لیکن ایک ایسی بھی سیانی بلی ہے جس کی مو جودگی میں اس کے مالک کو کسی بھی قسم کے الارم کلاک کی ضرورت نہیں۔بو(Boo)نامی یہ بلی باقاعدگی سے صبح سویرے پانچ بجے دروازے میں لگے اسپرنگ کو بجاکراپنے مالک کو جگانے کا کام سر انجام دیتی ہے۔ مالک کے کمرے کے دروازے کے اندورنی حصے میں لگے ڈور اسٹاپ کو بجانے کیلئے یہ بلی اپنا پنجہ دروازے کے نیچے سے گھسا کراسے مسلسل بجاتی ہے اور اُس وقت تک بجاتی رہتی ہے جب تک اس کا مالک اٹھ کر دروازہ کھول کر اسے گڈ مارننگ نہیں کہہ دیتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.