تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 8:43

ملیریا کے خلاف عالمی دن

دنیا بھر میں پیر کو مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی مہلک بیماری ملیریا سے حفاظت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس بیماری کے باعث ہر سال تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 25 کروڑ افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی شرح پسماندہ ملکوں میں زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کی تنظیم کے مطابق 2009ء میں لگ بھگ 3.3 ارب افراد کے ملیریا کا شکار ہونے کا خطرہ تھا۔ لوگوں کی یہ تعداد دنیا کی کل آبادی کا نصف بنتی ہے۔

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ”ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز“ کا کہنا ہے کہ صحرائے اعظم کے جنوبی افریقی ممالک میں ملیریا پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

تنظیم ترقی یافتہ ملکوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کو اس بیماری پر قابو پانے کے لیے مستقل مدد جاری رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.