تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 4:28

دکھی گانے موڈ کو خوشگوا ر بنا دیتے ہیں،نئی تحقیق

ٹوکیو… این جی ٹی…اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دکھی گانے مزاج کو مزید افسردہ بنا دیتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسا بالکل بھی نہیں ہے بلکہ المیہ گانے آپ کے موڈ کو بہتر بنا دیتے ہیں۔جی ہاں جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق المیہ یا درد بھرے گیت مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس طرح کے گانے سن کر لوگ طمانیت محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ دکھی گانے سننا زیادہ پسند کرتے ہیں اور ایسے ہی گیت چلبلے یا شوخ گانوں کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.