تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:52

مردوں کے مقابلے خواتین کونیند کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے

لندن....انگلینڈ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین کو نیند کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

انگلینڈ کی Loughborough یونیورسٹی کے ریسرچرز کا کہنا ہےکہ خواتین چونکہ مردوں کی نسبت زیادہ کام کرتی ہیں اس لئے انہیں مردوں کے مقابلے میں بیس منٹ زیادہ سونے کی ضروری ہے۔

محققین کا مزید کہنا تھا خواتین کی اگر نیند پوری نہ ہو تو انہیں غصہ، مایوسی اور کئی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں، واضح رہے مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بے خوابی یعنی انسومنیا(insomnia)کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.