تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:17

انسداد پولیو ،ہائی رسک قرار پشاور کی 48 یونین کونسلوں میں مہم کا وسرامرحلہ


پشاور…پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دی جانے والی پشاور کی 48 یونین کونسلوں میں تین روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ گرمیوں میں پو لیو وائرس متحرک ہو جا تا ہے جس سے بچوں کے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پشاور کی 48 یونین کونسلز میں تین روزہ انسداد پو لیو کی خصوصی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس میں پانچ سال تک کی عمر کے چار لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین دی جائے گی۔ مہم کیلئے ایک ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.