تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 21:7

ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تیاری کی حالت میں رہا جائے ،خواجہ سلمان

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے اسپتال انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ سرکاری محکمے اور اسپتال ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تیاری کی حالت میں رہیں، لاہورمیں ڈینگی کی روک تھام کے انتظامات پر عمدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے خصوصی مشیر برائے صحت خواجہ سلمان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے انتظامات کو مکمل رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر این جی اوز کے تحت چلنے والے اسپتال گزشتہ سال سے زیادہ بیڈز ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص کریں گے۔اس موقع پر ماہرین نے بتایا کہ صوبے میں ڈینگی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم بارشوں کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.