18 جون 2012
وقت اشاعت: 10:56
قبائلی علاقوں میں انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع
پشاور… قبائلی علاقوں میں انسدادپولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ محکمہ صحت فاٹا کے مطابق قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پلا ئے جا ئیں گے جس کے لیے دو ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔شمالی وزیرستان ،خٰبر ایجنسی کے علاقے تیراہ،اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جاسکی۔