تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جون 2012
وقت اشاعت: 23:21

فیصل آباد: خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، بچی جاں بحق، درجنوں اسپتال منتقل

فیصل آباد … فیصل آباد میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، ایک بچی جاں بحق جبکہ درجنوں متاثرہ بچے اسپتال لائے گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیل جانے سے متاثرہ بچوں کی اسپتال آمد میں اضافہ ہورہا ہے، بیماری کے باعث فیصل آباد کے علاقے نیٹھری میں 4 سالہ بچی سونیا سکندر جاں بحق ہوگئی جبکہ الائیڈ اور سول اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ ایک درجن سے زائد بچے زیر علاج ہیں جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.