تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 جون 2012
وقت اشاعت: 10:30

نیند کی کمی کا موٹاپے اور غذا کے انتخاب سے گہرا تعلق ہے، ماہرین

واشنگٹن … امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ نیند کی کمی کا موٹاپے اور غذاؤں کے انتخاب سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے باعث دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جہاں غذا کے انتخاب سے متعلق حس موجود ہوتی ہے۔ کیلیفورنیا گریجویٹ طالبعلم سیفٹی گریر نے یہ تحقیق کی۔ تحقیق میں شامل شرکاء کے دو سیشن کئے گئے۔ ایک سیشن میں ان کو معمول کی نیند کے عمل سے گزارا گیا جبکہ دوسرے سیشن میں رات میں جب ان کی معمول کی نیند پوری نہیں ہوتی تو اس کے دماغ پر کیا اثرات ہوتے ہیں ان کا ”فنکشنل میگنیٹک/ مچنگ اسکینر کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی سے دماغی غذا کے انتخاب کا عمل متاثر ہوتا ہے اور نیند میں کمی موٹاپے کا باعث بھی بنتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.