27 جون 2012
وقت اشاعت: 11:7
ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف
لاہور… پنجاب کے وزیر اعلی ٰمحمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی وباء کی روک تھام کیلیے معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرنا ہوگا،اس سلسلے میں عوام کی آگاہی کیلیے مربوط مہم چلائی جائے گی۔ مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس میں ڈینگی کی ممکنہ وباء سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس ہو ا،جس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں انسداد ڈینگی بریگیڈ بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ڈینگی کی ممکنہ وباء کے دوران مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ مکمل فعال ہیں اور وہاں طبی آلات اور تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90روپے مقرر ہے،،نجی اسپتالوں میں بھی اس پر پوری طرح مکمل عمل کرایا جائے گا۔