30 جون 2012
وقت اشاعت: 5:45
پنجاب :ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض پریشان
لاہور ... لاہورسمیت پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کیلئے دی جانیوالی ڈیڈلائن بھی آج ختم ہوجائیگی،دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب حکومت کیا لائحہ عمل اختیارکرتی ہے ،پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض اوران کے لواحقین سخت پریشان ہیں جبکہ حکومت پنجاب بھی ہڑتال ختم کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ میڈیکل کو لازمی سروس قرار دینے کے بعد ہڑتال کو غیر قانونی قراردیا جاچکا ہے۔پنجاب حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے علاوہ انکے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی عندیہ دے چکی ہے مگر ڈاکٹر ہڑتال ختم کرنے پر تیار نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آج ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کیا ایکشن لیتی ہے اورڈاکٹر اپنی ہڑتال کب تک جاری رکھ پاتے ہیں۔