تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:15

ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مجبوری میں کیاگیا،سلمان رفیق

لاہور. . . .صوبائی مشیر صحت سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مجبوری میں کیاگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے ینگ ڈاکٹروں سے درخواستیں کیں،انھیں سمجھایا۔13دن سے اسپتالوں کا نظام مفلوج تھا۔ڈاکٹروں کے اس اقدام سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔ڈاکٹروں کو اس لیے حراست میں لیا کیونکہ وہ ان ڈور بند کرنا چاہتے تھے۔ہڑتالی ڈاکٹروں سے اپیل ہے کہ کام پر واپس آجائیں ۔تمام سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹر پہنچ گئیہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.