تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:34

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 17واں روز،مریض پریشان

لاہور.. . . . ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 17واں روز شروع ہوگیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے باوجوداسپتالوں میں حالات معمول پر نہیں آسکے۔دوسری جانب ہڑتال کے ایشو پر سینئر ڈاکٹر آج وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ حکومت کے دعوے اپنی جگہ لیکن منگل کے روز بھی مریض علاج کرانے کے لیے اسپتالوں میں در بدر پھرتے رہے اور مسیحاوٴں کو تلاش کرتے رہے۔آرمی کے ڈاکٹر بھی آئے اور سینئر ڈاکٹروں نے بھی ذمے داریاں نبھائیں لیکن پھر بھی ڈاکٹروں کی کمی شدت سے محسوس ہوتی رہی۔ اسپتالوں کے ایمر جنسی وارڈ مریضوں سے بھرے رہے۔حکومت پنجاب نے معافی مانگنے والے چوبیس ڈاکٹروں کو رہاکردیا ہے، جنھوں نے آئندہ ہڑتال نہ کرنے کا حلف دیا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہڑتالی ڈاکٹروں سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ینگ ڈاکٹر اپنی ہڑتال ختم کریں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔دوسری جانب گرفتار ڈاکٹروں کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کے لیے لبرٹی مارکیٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.