7 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:9
اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی انسداد پولیو مہم کیلئے سیلی بریٹی چیمپئن مقرر
کراچی … حکومت نے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کو انسداد پولیو مہم کیلئے سیلی بریٹی چیمپئن مقرر کردیا ، ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل کی انسداد پولیو مہم دیگر اداروں کے اشتراک سے چلائی جائے گی جس کیلئے حکومت پاکستان نے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کو سیلبریٹی چیمپئن مقرر کردیا ہے۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت کچھ دیا، پولیو کے مرض کو شکست دے کر رہیں گے، اسلامی ممالک میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے مریض موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔