11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:2
خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 16 جولائی سے شروع ہوگا
پشاور … پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 16 جولائی سے شروع ہو گا جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈی سی او پشاور محمد جاوید مروت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ این آر ڈی ایف کے ذریعے علمائے کرام جمعہ کے خطبوں میں پولیو سے بچاوٴ کے قطروں کی افادیت اور ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے متعلق عوام میں شعور اجاگر کریں گے جبکہ مہم کے دوران موبائل لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعے بھی عوام کوبا خبر رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کو کامیاب بنانے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔