14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:1
بلوچستان ،رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا
کوئٹہ… بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین ہوگئی۔ صوبائی منیجر ای پی آئی پروگرام بلوچستان ڈاکٹر یوسف بزنجو نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو وائرس کا نیا کیس کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ہے، اس موذی وائرس کا شکار بننے والی تقریبا چار سالہ بچی ہے،ڈاکٹر یوسف بزنجو کے مطابق بچی کا تعلق افغان مہاجرین گھرانے سے ہے جس نے اسے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیاتھا۔ محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق بچی کو والدین کی جانب سے کبھی بھی پولیو سے بچاو کے قطرے نہیں پلائے گئے،اس سے قبل بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے دو کیسز کا تعلق بھی کوئٹہ سے ہے۔