15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:8
ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی سے کمسن بچے کا انتقال ،والدجیتے جی زندہ درگور
پشاور…پشاورکے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے دوسالہ بچہ جاں بحق ہوگیاہے۔نواحی علاقہ خزانہ چارسدہ روڈ کے رہائشی ایاز محمد نے اپنے دوسالہ بچے کو خسرہ کی شکایت میں ایل آر ایچ کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل کرایا والد ایاز محمد نے الزام لگایا کہ گزشتہ چارروز سے کسی سینئرڈاکٹر نے بچے کا معائنہ نہیں کیا اور ہاوس جاب ڈاکٹرز بچے کا معائنہ کراتے رہے تاہم چوتھے روز وارڈ کے کمپاونڈر نے ایک انجکشن لکھا جس کی قیمت پانچ ہزار روپے تھی والد کا کہنا تھا کہ ابھی انجکشن پورا لگا ہی نہیں تھا کہ بچے کی موت واقعہ ہوگئی ادھر اسپتال کی انتظامیہ نے یہ موٴقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کریں گے تاہم انتظامیہ اس کے علاوہ اور کوئی بات کرنے معذوری ظاہرکی ہے۔