تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:50

خیبر پختونخوا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور… خیبر پختونخوا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے،لیکن قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچے پو لیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جائیں گے۔ایجنسی ڈاکٹر محمد صادق کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں طالبان کی جانب سے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے پر پابندی لگائی گئی تھی، جس کے باعث ایجنسی بھر کے ایک لاکھ 60ہزار بچے پولیو کے قطرے نہیں پی سکے گے۔ طالبا ن نے گزشتہ ماہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف انسداد پولیو مہم پر پابندی عائد کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.