تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0

سالانہ 50لاکھ افراد ورزش نہ کرنے سے مر جاتے ہیں،رپورٹ

کراچی… طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی کاہلی کا شکار ہے اور مناسب ورزش نہ کرنے سے سالانہ 50لاکھ افرادلقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ برطانوی میڈیکل جرنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی کاہلی کاشکارہے۔ 15سال سے زائد عمر کے تقریباً ڈیڑھ ارب افراد مناسب ورزش نہیں کرتے اور آرام طلب زندگی گزارتے ہیں جس کی وجہ سے ذیا بیطس، دل کے امراض اور کینسر میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق سال 2008 میں 5کروڑ 70لاکھ اموات ہوئیں جن میں سے 53لاکھ افراد ایسے تھے جو مجوزہ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی اور موٹاپے کی طرح سستی اور کاہلی بھی صحت کے لئے خطرناک ہے۔اور ایک عام فرد کو ہفتے میں 5دن،روزانہ کم ازکم آدھا گھنٹا مناسب ورزش کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.