تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:47

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے بند ہونے تک پولیو مہم بائیکاٹ کا اعلان

میران شاہ…شمالی وزیرستان میں اتمان زئی عمائدین کا کہنا ہے کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان نے پولیو مہم کی بحالی کے لیے میران شاہ میں اتمان زئی قبیلے کا جرگہ طلب کیا۔ جرگے میں پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان نے بتایا کہ حکومت نے پولیو مہم شروع نہ ہونیکی وجہ سے شمالی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں کے تمام فنڈز روک لیے ہیں جبکہ پولیو مہم کی بندش سے ایجنسی کے ایک لاکھ 61 ہزار بچوں کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔ تاہم اتمان زئی عمائدین نے پولیٹیکل انتظامیہ پر واضح کیا کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.