23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:8
پنجاب، ڈینگی ویکٹر سرویلنس مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت
لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ویکٹر سرویلنس مہم مزید تیز کی جائے، اورعوام کو ڈینگی سے آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے ۔ لاہورمیں ڈینگی کی ممکنہ وباء سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی کی ممکنہ وباء سے نمٹنے کیلئے مربوط انداز میں کام کریں اوراسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں،انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مزید محتاط رہنا ہو گا،سیکریٹری اسکولزنے اجلاس کو بتایا کہ ڈینگی کے حوالے سے340اساتذہ کو تربیت دی جا چکی ہے،جبکہ400ماسٹر ٹرینرز تیار کئے جا رہے ہیں،ڈینگی کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ امتحانات میں سوالات بھی رکھے گئے ہیں۔