تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:10

اسپین: مردہ افراد کی شناخت کیلئے تھری ڈی اسکل اسکینرمتعارف

میڈرڈ…اسپین کے سائنسی ماہرین نے ایک ایسا تھری ڈی اسکل اسکینر (3D Skull Scanner)متعارف کر وایا ہے جس کی مدد سے مردہ افراد کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔ اس اسکینر کے ذریعے کسی حادثے میں ہلا ک ہو جانے والے فر دکی کھو پڑی کی با قیات کو اسکین کر کے نامعلو م شخص کی شنا خت کا تعین بھی کیا جاسکے گا ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ اکثر حادثا ت میں انگلیوں کے نشا نا ت یا جسم کے دوسرے حصے سے کسی مر دہ شخص کو شناخت کر نا ممکن نہیں ہو تا اس صورتِ حال میں یہ اسکینر نہا یت مدد گا ر ثا بت ہو سکتاہے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ اس تھری ڈی اسکینر کی ایجاد سے زمانہء قدیم میں مرنے والے انسانوں کی باقیات کی اسکینگ سے بہت سے پوشیدہ رازوں سے بھی پردہ اٹھ جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.