تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:56

مسلسل انرجی و دیگر ڈرنکس پینے سے صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں

کراچی… سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انرجی ڈرنکس، کولڈ ڈرنکس یا دیگر ڈرنکس کو صرف ایک ماہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے زندگی بھر رہنے والی بیماریاں اور صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔وہ تمام ڈرنکس جن میں چینی یا مصنوعی فلیورز شامل ہوتے ہیں ان سے وقتی طور پر تو طاقت یا فریش ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے مگر اندرونی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ انسان کا وزن بے ڈھنگے طریقے سے بڑھتا ہے ، ٹائپ 2 کی ذیابیطس ہونے کا امکان 80 فیصد بڑھ جاتا ہے، انسان کچھ عرصے بعد ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتا ہے، اور بہت جلدی تھکنا بھی شروع ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ وہ مسائل ہیں جن سے عمر بھر لڑنا پڑتا ہے تب بھی یہ ختم نہیں ہوتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.