تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:24

دن میں 20 منٹ سونا مفید، زیادہ سونا نقصان دہ ہے، تحقیق

کراچی… ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں 10 سے 20 منٹ سونے سے کام کرنے کے لیے توانائی بھی ملتی ہے اور توجہ بھی بڑھتی ہے،لیکن 30 منٹ سے زیادہ سونے سے سستی بڑھتی ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ امریکی جریدے فوربس کی جانب سے کی گئی تحقیق یہ کہتی ہے کہ کام کے دوران 10 منٹ کا وقفہ لے کے آنکھیں بند کرنے سے یا ہلکی پھلکی نیند لے لینے سے کام پر توجہ زیادہ بہتر ہوتی ہے اور نئی توانائی کے ساتھ کام کرنے کا دل بھی چاہتا ہے۔ تاہم دن کے ٹائم نیند لیتے وقت یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا بہترین وقت رہتا ہے دوپہر میں 1 سے ڈھائی کے بیچ ہے۔ اس کے علاوہ 20 منٹ تک نیند کو محدود رکھنا مشکل کام ضرور ہے مگر اس سے نتائج بہتر رہتے ہیں وربہ سست ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.