تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:2

مفلوج افراد آنکھوں کے ذریعے رابطے کے قابل،آلہ ایجاد

پیرس …فرانسیسی طبی ماہرین نے ایسا آلہ ایجاد کیاہے جس کی بدولت مکمل طور پر مفلوج افراد اپنی آنکھوں کے ذریعے دیگر افراد سے رابطے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس پائپ نما آلے کومریض کی آنکھوں پر لگا دینے کے بعد آنکھوں کی ہموار حرکت، پینسل کا کام کرتی ہے اورمفلوج شخص اسکرین پر اپنی پلکوں اور پتلیوں کی حرکت سے الفاظ نا صرف لکھ سکتا ہے بلکہ اپنے دستخط بھی کرسکتا ہے۔ماہرین کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ مفلوج شخص کی آنکھوں کے مسلز مسلسل حرکت میں رہتے ہیں ،ایسے میں اگرمریض اس ڈیوائس کو اپنے سَر پرلگاکر اپنے خیالات کوآنکھوں کی حرکت سے الفاظ کی صورت اسکرین پر منتقل کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.