تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:45

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈینگی الرٹ جاری کر دیا گیا

پشاور… محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ کیسز میں تیزی آنے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر شریف احمد نے جیو نیوز کو بتا یا کہ کر اچی میں ڈینگی کیسز کے اضافے کے پیش نظر صوبے کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کرنے کے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ سے ہی تمام اضلاع میں ڈینگی کے تدارک کے لیے باقاعدہ اسپرے کر دئیے گئے تھے اور مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے حواسلے سے فوکل پرسن بھی متعین کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.