تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:6

کراچی: ایک ہفتے میں 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

کراچی … ڈینگی سر ویلنس سیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مون سون کا موسم قریب آتے ہی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ان کیسز میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ سیل کا کہنا ہے کہ اس ہفتے میں ڈینگی کے 10 کیسز سامنے آئیں ہیں جبکہ ان میں سے 2 کیسز کی آج ہی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سر ویلنس سیل کا کہنا ہے کہ مریضوں کیلئے حکومتی سطح پر اسپتالوں میں انتظامات کئے گئے اور مختلف علاقوں میں مچھر مار ادویات کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے لیکن گھروں کی سطح پر لوگوں کو اپنے آپ کو مچھروں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.