8 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:49
پنجاب میں ڈینگی،1093کیسز میں صرف سات کی تصدیق ہو ئی
لاہور… پنجاب میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1093مشتبہ کیس سامنے آئے تاہم صرف سات ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جعفرالیاس نے میڈیا کو بتایا کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں سرگرم ہیں ،تاہم عوام کے تعاون سے صورتحال کنٹرول میں ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں،ایڈیشنل ڈی جی کے مطابق زیادہ تر مشتبہ مریضوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، قصور ،بہاولپور اور ننکانہ سے ہے، مصدقہ سات مریضوں میں سے تین کا تعلق لاہور سے ہے۔