تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:59

خیبر پختون خواکے چار اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

پشاور…محکمہ صحت نے صو بہ کے چار اضلاع میں پولیوکے نئے کیس سامنے آنے کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ای پی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ مردان، چارسدہ، لکی مروت اور پشاور میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے باعث ان اضلاع میں خصوصی تین روزہ انسداد پولیو مہم 27 اگست کو چلائی جائے گی،ڈاکٹرجان بازآفریدی کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران چار اضلاع میں 18 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے،جن کے لیے پانچ ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.