تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:18

کراچی:مزید چار مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق،تعداد 144ہوگئی

کراچی…کراچی میں گزشتہ دو روز میں مزید چار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو چوالیس ہوچکی ہے۔ڈینگی سر ویلنس سیل سندھ کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک کا کہنا ہے کہ مون سون کا موسم قریب آنے کی وجہ سے ڈدینگی کی افزائش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو روز میں مزید چار مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اس طرح شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو چوالیس ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.