19 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:53
پنجاب :اسپتالوں میں دوران عیدالفطر ایمرجنسی ا سٹاف موجود ر ہنے کی ہدایت
لاہور…محکمہ صحت حکومت پنجاب نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر و دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی سٹاف موجود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سرجنز ، فزیشنز ،ا سپیشلسٹ، ٹیکنیشنز ، نرسنگ اسٹاف دیگر ہیلتھ اہلکار بھی آن کال رہیں گے اور انہیں بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔محکمہ صحت کے ذرائع نے کو بتا یا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے اور بر وقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایمر جنسی یونٹس میں ضروری ادویات بھی ذخیرہ رکھنے کی ہدائیت کی گئی ہے۔