تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 اگست 2012
وقت اشاعت: 0:55

لاہور:چیف سیکریٹری ہاوٴس سمیت 9 مقامات پر ڈینگی لاروا کا انکشاف

لاہور … لاہور میں چیف سیکریٹری ہاوٴس سمیت 9 مختلف مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی سی او لاہور آفس کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے تحت خصوصی ٹیموں نے 230صنعتی اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا ،جن میں فیکٹریاں، رہائش گاہیں، زیرتعمیر عمارتیں، قبرستان اور ٹائر شاپس شامل ہیں۔ مہم کے دوران چیف سیکریٹری ہاوٴس بھی ڈینگی لاروا پایا گیا، جن دیگر مقامات پر لاروا پایا گیا، ان میں 2 اسٹیل فیکٹریاں، جوس فیکٹری، ملک فیکٹری، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی عمارت اور دیگر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.