31 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:48
قبائلی علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم کا کل سے آغاز ہوگا
پشاور…شمالی وزیرستان کے بغیر قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جارہی ہے جس کے دوران نو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈائریکٹر ای پی آئی فاٹا داکٹر صاحب زادہ خالد نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قبائلی علاقوں میں کل سے تین روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جارہی ہے۔جس کے دوران نولاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 3ہزار پانچ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے ایک سو ایک ٹیمیں مختلف چوراہوں پر تعینات کی جائیں گی جو کہ دوران سفربچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گئیں۔ڈاکٹر صاحب زادہ خالد نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ قبائلی اور نیم قبائلی ایجنسیوں میں پولیو کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں۔جبکہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم نہیں چلائے جائے گی۔