31 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:34
فیصل آباد میں ڈینگی کے خلاف ڈاکٹروں کی ریلی
فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈینگی کے خلاف ڈاکٹروں نے ریلی نکالی،جس میں ڈاکٹروں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈینگی کے خلاف ڈاکٹروں کی ریلی پنجاب میڈیکل کالج سے شروع ہوئی ،ریلی میں شریک ڈاکٹروں اور خواتین نے ڈینگی کے مرض اور اسکے لاروئے کے خاتمے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے والے بینر اٹھا رکھے تھے ریلی الائیڈ موڑ پہنچ کر ختم ہوئی۔