تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:26

ملتان کے نشتر اسپتال میں غریب خاتون کے یہاں 4 بچوں کا جنم

ملتان…مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ سناواں کی رہائشی خاتون نے ملتان کے نشتر اسپتال میں 4 بچوں کو جنم دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق رخسانہ بی بی کو زچگی کے لئے ملتان اسپتال لایا گیا جہاں اس نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا جن میں 1 بیٹا اور تین بیٹیاں تھیں خاتون کی دو سال قبل اسماعیل نامی شخص سے شادی ہوئی جو محنت مزدوری کرتا ہے بچوں کی نانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انتہائی غریب لوگ ہیں حکومت بچوں کی پرورش کے لئے انکی امداد کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.