تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:21

انسدادڈینگی ڈے کے موقع پر سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے،شہبازشریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ انسدادڈینگی ڈے کے موقع پرکل سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے،انسانی جانوں کے تحفظ کے معاملے میں وہ سستی یا نااہلی کا تصور بھی نہیں کرسکتے اورغیرذمے داری یا کوتاہی کی شکایت پر سخت ترین ایکشن لیں گے۔لاہورسے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ کل انسداد ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،اس موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی مینارز،واکس اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ انسدادڈینگی انتظامات کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے سرکاری افسروں کوہدایت کی کہ وہ کل اتوار کی چھٹی کے باوجود عملے کی حاضری کویقینی بنائیں،اورمنتخب نمائندے انسداد ڈینگی پروگرام میں بھر پور شرکت کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.