1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:45
لاہور : ایک اور مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 22 ہوگئی
لاہور … لاہور میں ایک اور مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اس طرح ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق میو اسپتال لاہور میں زیر علاج 30 سالہ حنیف میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اس طرح صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال میں 10، جناح میں 3، جنرل اور سروسز اسپتالوں میں دو، دو مریض زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اوربہاولپور اضلاع میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔