تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:27

پنجاب حکومت آج انسداد ڈینگی ڈے منارہی ہے

لاہور… آج پنجاب حکومت انسداد ڈینگی ڈے منارہی ہے۔ انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلے میں سیکرٹریٹ سمیت سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔پنجاب کیوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ انسدادِ ڈینگی ڈیکے موقع پرآج سرکاری دفاتر کھلے رہیں گیایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ انسدادِ ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،اس موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیمینارز، واکس اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ انسدادِ ڈینگی انتظامات کی وہ خود نگرانی کررہیہ یں۔ انہوں نے سرکاری افسروں کوہدایت کی کہ وہ اتوار کی چھٹی کے باوجود عملے کی حاضری کویقینی بنائیں،اورمنتخب نمائندے انسدادِ ڈینگی پروگرام میں بھر پور شرکت کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.