تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:21

ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات ناکام، کل سے احتجاج شروع

لاہور…ینگ ڈاکٹرز نے حکومت پنجاب سے مذاکرات ناکام ہونے پر کل سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر حامد بٹ نے جیونیوز کو بتایا کہ بدھ صبح 10بجے جیل روڈ پر پرامن احتجاج کیا جائے گا اوراوردھرنا بھی دینگے، ان کا کہناتھاکہ سروس ا سٹرکچر کے حصول اور قتل کا مقدمہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ادھر محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے اکثر مطالبات مان لیے ہیں اس لیے احتجا جی تحریک کا اعلان بلاجواز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.