تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:50

صوابی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

صوابی… خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ساڑھے چار سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ میں پولیو کا شکار بچوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق پولیو کا نیاکیس ضلع صوابی کے علاقہ کالو خان میں سامنے آیا ہے۔ساڑھے چار سالہ عادل میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ میں پولیو کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پشاور اور لکی مروت میں دو دو جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، صوابی، کوہاٹ ،مردان اور چارسدہ میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.