تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:0

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی

لاہور… محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جن میں سے16مریض لاہورمیں ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مارچ 2012ء سے لیکر اب تک ڈینگی وائرس کے مشتبہ کیسزکی تعداد1ہزار390 اور ممکنہ کیسزکی تعداد108 ہو گئی ہے۔ ڈینگی کنٹرول کے پروگرام مینجرڈاکٹر طیب کا کہناہے کہ ڈینگی کے مصدقہ 35 کیسزمیں سے 16 مریض لاہور،6 فیصل آباد اور 4 شیخوپورہ میں ہیں، اب تک داتا گنج بخش ٹاوٴن اورراوی ٹاوٴن سے چار،چار، اور شالیمار ٹاوٴن سے ڈینگی کے تین مریض سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.