8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:16
9ستمبر کو ڈینگی لاروا کی تلفی کا دن منایا جائے گا،شہباز شریف
لاہور… وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں 9ستمبر کو ڈینگی لاروا کی تلفی کا دن منایا جائے گا۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ عوام کے تعاون سے ڈینگی کے مرض کو ختم کر کے دم لیں گے ۔ انکا کہنا تھاکہ ڈینگی کے خلاف عوامی شعور کی بیداری خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے ہماری انتھک محنت رائیگاں نہیں گئی شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 9ستمبر کو غیر حاضر عملے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔