10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:25
ایفی ڈرین کیس، اے این ایف دھمکارہی ہے،فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن
لاہور…پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف ڈرا دھمکا رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان اس کا نوٹس لیں ورنہ فیکٹریاں بند کر دی جائیں گی ،لاہور چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ریاض کا کہنا تھا کہ اے این ایف کے رویئے کی وجہ سے مارکیٹ میں کینسر اور درد کی ادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔مینوفیکچررز کو ڈرا دھمکا کر اصل کیس کو بگاڑا جا رہا ہے۔ یہ سیاسی ایشو تھا اب جان بوجھ کر انڈسٹری کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ریاض کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کا ادویات سازی میں 60 فیصد حصہ ہے۔ حکومتی مخصوص لابی بھارتی ادویات کو لانا چاہتی ہے۔