تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:41

بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد پولیو مہم موخر کر دی گئی

کوئٹہ…بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث پولیو مہم موخر کر دی گئی ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں 48 لاکھ 82 ہزار 306 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے اضلاع جعفر آباد، لورالائی اور نصیر آباد میں پولیو مہم موخر کی گئی ہے۔ شدید بارشوں کے سندھ میں 23 لاکھ 29 ہزار 277 بچے ، پنجاب میں 22 لاکھ 46 ہزار 998 جبکہ بلوچستان میں تین لاکھ 6 ہزار 40 بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ کراچی میں گڈاب اور سہراب گوٹھ میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پولیو مہم پہلے سے موخر تھی۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران پولیو کا وائرس تیزی سے پروان چڑھتا ہے۔ڈینگی اور پولیو سمیت دیگر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے اضلاع جعفر آباد، لورالائی اور نصیر آباد میں پولیو مہم موخر کی گئی ہے۔ شدید بارشوں کے سندھ میں 23 لاکھ 29 ہزار 277 بچے ، پنجاب میں 22 لاکھ 46 ہزار 998 جبکہ بلوچستان میں تین لاکھ 6 ہزار 40 بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ کراچی میں گڈاب اور سہراب گوٹھ میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پولیو مہم پہلے سے موخر تھی۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران پولیو کا وائرس تیزی سے پروان چڑھتا ہے۔ڈینگی ، اور پولیو سمیت دیگر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.