11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:11
راولپنڈی، ساڑھے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
راولپنڈی… ملک میں ایک اور پولیو کا مریض بچہ سامنے آیا ہے جو کہ راول پنڈی کا رہائشی ہے ، رواں برس مجموعی طور پر اب تک اکتیس ایسے نئے کیس سامنے آچکے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق راول پنڈی میں ساڑھے تین سالہ ثناء اللہ کے پولیو سے متاثر ہونے اور اس میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس بچے کو پولیو سے بچاوٴ کی ویکسین کبھی نہیں دی گئی تھی، راول پنڈی میں چھ برس کے بعد پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، رواں سال نئے پولیو کیسز میں یہ صوبہ پنجاب کا تیسرا کیس ہے۔