11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:38
پنجابمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 ہو گئی
لاہور…محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق میو اسپتال میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مزید 5 مریض داخل کرائے گئے ہیں،اِن میں سے وسیم ، نبیلہ اور بشریٰ کا تعلق لاہور، مظفر علی کا ظفروال اور محمد آصف کا سیالکوٹ سے ہے،ان کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 70 ہو گئی ۔