19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:10
ڈینگی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، شہباز شریف
لاہور…وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ جعلی اعداد و شمار میں ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ماڈل ٹاوٴن کیمپ آفس میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 23 ستمبر کو دوبارہ انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ وفاق کے زیر انتظام اداروں کو بھی انسداد ڈینگی انتظامات کرنے کا پابند بنایا جائے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں، قبرستانوں،کارخانوں، ورکشاپس، ٹائر شاپس اور نرسریوں کی چیکنگ کا کام تیز کیا جائے۔